یکم نومبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

06:40 AM, 30 Oct, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید8 روپے فی لیٹر مہنگی ہو سکتی ہیں، پیٹرول ساڑھے 6روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے. ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گی ، اس وقت فی لیٹر پٹرول پر لیوی 5روپے 62پیسے ہے، ڈیزل پر لیوی 5روپے 14پیسے فی لیٹر ہے. قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل قیمتوں میں اضافہ ہے. حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی.

مزیدخبریں