کوویڈ ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری

12:30 PM, 30 Oct, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے کوویڈ ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ نئے حکم نامے کا اطلاق یکم نومبر سے 15نومبر تک ہوگا۔ حکم نامہ کے مطابق انڈور اجتماعات میں 300جبکہ آﺅٹ ڈور میں1000 افراد شرکت کر سکیں گے، تمام لوگوں کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔ شاپنگ مال میں انڈرو ڈائیننگ کی اجازت پچاس فیصد افرادی قوت کے ساتھ 12بجے تک ہوگی جبکہ ٹیک اوے اور ڈیلوری 24گھنٹے کھلی رہے گی۔ انڈور شادی ہال میں300جبکہ آﺅٹ ڈور500افراد شرکت کرسکیں گے ، تمام افرادکا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔ کاروباری مراکز ہفتے میں ساتھ دن 10بجے کھلے رہیں گے۔ سینیمابھی رات ایک بجے کھلے رہیں گے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ پبلک ٹراسپورٹ میںبھی 80 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے، تمام افراد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔ جم بھی ویکسینیٹڈافراد کے لیے کھول دیئے گئے۔
مزیدخبریں