نیشنل بینک پر سائبر اٹیک، مالی نظام جام

04:00 PM, 30 Oct, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں۔ ہیکرز نے حملہ کل رات کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کرلیا۔ نیشنل بینک پر ایف بی آر جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے۔ ہیکرز نیشنل بینک کے مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں۔ کل رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے۔ پیر تک کامیابی نہ ملی تو آئسولیٹ کرکے سسٹم اور بینک سروسز جاری رکھیں گے۔
مزیدخبریں