'عمران خان نے رابطہ کرکے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیشکش کی'
07:12 AM, 30 Oct, 2022
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نےایک ماہ قبل رابطہ کیا،مشترکاطور پر آرمی چیف لانے اور الیکشن پرمذاکرات کی پیشکش کی جسے میں نےمستردکردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیوبرز سے ملاقات کی ، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ادارے نےعمران نیازی کوپالاپوسا اورملک کی بہتری کےلئےحکومت کو اسپورٹ کیا،اپنےتحریک عدم اعتماد کامیاب ہونےکےبعدعمران نیازی نےاسی ادارےپربلاجواز تنقیدکی اورزہراگلا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کےسربراہ کوغیرآئینی طور پرتوسیع دینےکی پیشکش کی گئی،انکار کےبعدمیرجعفر اورمیرصادق جیسے القابات بھی دیئے۔وزیراعظم نے واضح کیاکہ ڈی جی آئی ایس آئی نےحکومت سے پوچھ کرخودپرلگنے والےالزامات کی وضاحت کےلئےپریس کانفرنس کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نےایک ماہ قبل رابطہ کیا،مشترکاطور پر آرمی چیف لانے اور الیکشن پرمذاکرات کی پیشکش کی جسے میں نےمستردکردیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے انکشاف کیا کہ عمران خان نےکہاکہ تین نام میں بھجواتا ہوں اور تین آپ دیں،اگرکسی ایک کانام مشترک ہوا تو اتفاق کرلیں گےلیکن میں نےانکارکردیا۔انہوں نے کہا کہ میں نےمیثاق جمہوریت اورمیثاق معیشت پربات چیت کرنے کی جوابی پیشکش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ عمران نیازی نے نہ صرف پاکستان اور دوست ممالک کےساتھ تعلقات خراب کئے بلکہ قیمتی تحفے بیچ کراپنی جیبیں بھریں،سابق وزیراعظم بتائیں کہ عوام کی سہولت کےلئےکیااقدامات کئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورچین دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہیں،آنے والے دنوں میں باہمی روابط کومزیدمستحکم بنایاجائےگا۔