'ان سے بات کی جن سے شہباز شریف آپ ملنے جاتے تھے'

10:04 AM, 30 Oct, 2022

احمد علی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نےوزیراعظم شہباز شریف کومذاکرات کے لئےپیغام بھیجنےکی تردیدکردی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکرات کے لئےپیغام بھیجنے کی تردیدکردی۔ مریدکے میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا شہباز شریف سن لیں،میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا،میں نے کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں بلکہ ان سے بات کی جن سے آپ ملنے جاتے ہیں۔ عمرا ن خان نے کہا کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، ہم پرغلام اور ڈاکو مسلط کئے گئے، ہمارامطالبہ واضح ہے کہ جلدصاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد آدمی ہوں، مرسکتا ہوں لیکن غلامی نہیں کر سکتا،تعمیری تنقید کرتا ہوں، فوج کی مضبوطی کا خواہاں ہوں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، میں صرف قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔
مزیدخبریں