لانگ مارچ: خاتون رپورٹر کنٹینر سے گر کر جاں بحق
01:51 PM, 30 Oct, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر سے گر کرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئیں ، رپورٹر صدف کو مقامی ہسپتال لیجایا گیا لیکن اسکی جان نہ بچائی جاسکی۔ حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان نے خاتون صحافی کیساتھ حادثے پر اظہار تعزیت کیا اور آج کے دن کے لیے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔