وفاقی ملازمین کے گھر کے کرائے کے الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی تیاری

10:33 AM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فی صد اضافے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین  کے لیے 75فیصد اور گریڈ سترہ سے بائیس تک کےافسروں کے لیے 50فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق گریڈ ایک اور دو کے اسلام آباد کے ملازمین کیلئے ماہانہ سیلنگ 14058روپے اور دیگر شہروں کیلئے 13182روپے تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کیلئے اسلام آباد کی سیلنگ 21960روپے اور دیگر شہروں کیلئے 19308روپے ہوگی۔ 

فارمولا منظوری کیلئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔

مزیدخبریں