جائیداد کا تنازعہ: بدبخت بیٹے نے باپ کو سانپ سے ڈسوا دیا،مقدمہ درج

11:03 AM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بہاولپور کی تحصیل حاصلپور میں باپ کو سانپ سے ڈسوانے پر بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آر کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازع پر باپ پر سانپ چھوڑ دیا، بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر گزشتہ روز سانپ سے ڈسوایا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا، مقدمہ والد بشیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تاہم ملزم ابھی تک فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں