اسلام آباد ایئرپورٹ پر گداگروں کا راج، ریال،پاؤنڈ اور ڈالرز کی ڈیمانڈ

12:01 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گداگروں کا راج قائم ہے۔ پارکنگ ایریا، انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے سامنے خواتین گداگروں کے ڈیرے لگے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گداگروں نے بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کو تنگ کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ گداگر بھیک میں ریال، پاؤنڈ اور ڈالرز کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ پیشہ ور گداگر وزیٹر کا روپ دھار کر ایئرپورٹ کا رخ کرتے ہیں۔ 

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گداگروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ویجیلینس ٹیمیں آپریشن کرتی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 15بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بھکاریوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جن کو پولیس کے حوالے کردیتے ہیں۔

مزیدخبریں