بشریٰ بی بی کو کھانےمیں زہردیاگیا،عمرایوب کابڑاانکشاف

12:28 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا ہے کہ حسان نیازی، شاہ محمود قریشی سمیت 85 سے زائد اسیران ملٹری کورٹس میں ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے، جیل کے اندر بجلی اور پانی بند، کھانا ٹھیک نہیں مل رہا، بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک، زہر، مُختلف چیزیں ملائی گئیں۔

عمر ایوب
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے 85 سے زائد اسیران ملٹری کورٹس میں ہیں ان کو سلام ، بانی پی ٹی آئی عمران خان آور بشریٰ بی بی کو میرٹ پر کیسز سے بری کیا گیا، حسان نیازی اور شاہ محمود قریشی ملٹری کورٹس میں ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ قیادت اورکارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رات شیخ وقاص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، سب جعلی کیسز ہیں ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جیل کے اندر بجلی اور پانی بند، کھانا ٹھیک نہیں، عمران خان کو متلی ہوتی ہے، اے ٹی سی کورٹ نے 9 مئی کیس کی نقول تقسیم کی ہیں، بشریٰ بی بی کے کھانے میں ہارپک، زہر، مُختلف چیزیں ملائی گئیں، بشریٰ بی بی لوہے کی دیوار کی مانند کھڑی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چالان نقول تقسیم کر دی ہیں،میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے  تھے  آج یہاں آگیا،چار شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیسز ہیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے ہیں،کھانا درست نہیں اس سے الٹیاں ہوئیں مگر وہ جھکے نہیں نا جھکیں گے۔بشری بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی ،خواتین کو گرفتار کیا گیا چودھری امتیاز کی بیٹی  کو گھسیٹا گیا،اسپیکر اور خورشید شاہ اسپیشل کمیٹی چیئرمین ارکان کی حفاظت کریں۔

زرتاج گل
 پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کرپشن کے بعد اب ظلم کے ریکارڈ توڑ رہی ، جو نظم پڑھتا ہے اس کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے، جو حج و عمرہ کرنے جاتا ہے اس کو جہاز سے اتار لیا جاتا ہے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت نہ خواتین محفوظ ہیں نہ سیاسی کارکنان، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

شبلی فراز
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈے کے زرو پر تبدیلیوں میں کیسے مستقبل کو روشن دیکھ سکتے ہیں، جو بھی ہو رہا ہے، غلط اور عوام کے خلاف ہے، امن و امن کی صورتحال اور مہنگائی لمحہ فکریہ ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کی طرف حکمرانوں کی کوئی توجہ نہیں ہے، حکومت بے ساکھیوں پر کھڑی ہے۔

مزیدخبریں