ایم ڈی کیٹ میں اتنے نمبر کیسے آئے؟ ایف آئی اے کا طلباء کو پیش ہونے کا حکم

12:43 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ) امتحان میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی تحقیقات کا دائرہ طلباء تک پہنچ گیا، ایف آئی اے نے 200 کے لگ بھگ طلباء کو سائبر کرائم پیشی کا حکم دیا ہے۔ دس سے 15 طلباء کو گروپس کی شکل میں بیانات ریکارڈ کروانا ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 200 میں سے 190 نمبرز حاصل کرنے والوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ طلباء پر دھوکہ دہی اور نقل کے ذریعے غیر معمولی نمبرز حاصل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض طلبہ نے 200 میں سے 97.5 فیصد نمبرز حاصل کیے، حکام سمجھتے ہیں کہ عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو ملک بھر میں ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا، 50 سے زائد طلبہ پر نقل کرنے کے الزامات میں مقدمات درج کیے گئے اور اس دوران 2 طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں