چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادمرزا کادورہ آذربائیجان، صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات

12:57 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے آذربائیجان کے صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذربائیجان کے وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

ملاقاتوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

آذربائیجان کی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔ پاکستان اور آذربائیجان نے امن اور استحکام کے مشترکہ عزم کو دہرایا۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔ 

مزیدخبریں