اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کیخلاف ریمانڈ آرڈر معطل کردیا

01:24 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارسرکار مداخلت کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا آرڈر معطل کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کارسرکارمداخلت کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے  سماعت کی۔ 

ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جنہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزاروں کا تین روزہ ریمانڈ دیا گیا۔ عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا۔ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف ریمانڈ آرڈر معطل کر دیا۔ 

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک سماعت ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں