ماموں سے جھگڑا،ملزم نےچھریاں چلادیں،بیوی جاں بحق،بچے زخمی

01:48 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لین دین کا تنازع ملزم نے اپنے ہی اہل خانہ پر چھریوں کے  وار کردیئے،چھڑیوں کے وار سے ایک خاتوں جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شاہد کا اپنے ماموں سے لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا چل رہا تھا، ملزم نے طیش میں آکر اپنے ماموں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم کے اہل خانہ نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی۔ ملزم نے اپنی ممانی سمیت زوجہ اور اپنے بچوں بیٹے، بیٹی کو بھی زخمی کر دیا۔

ملزم کی اہلیہ شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی،سفاک ملزم نے اپنے بیٹے، بیٹی، ماموں اور اسکی بیوی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن  ڈولفن ٹیم نے موقع پر دبوچ لیا۔

 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمی ہونے والوں میں ملزم کا بیٹا حفیظ، بیٹی مسفیر، ماموں سلیم، ممانی عفت بتول شامل ہیں۔پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

مزیدخبریں