بانی پی ٹی آئی ڈٹ گئے، پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں بڑے فیصلے

05:10 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی مشترکہ گفتگو، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اہم خبر دیدی، شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے، شعیب شاہین نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤنگا۔

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے،بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی،بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے،بانی پی ٹی آئی نےپوچھا مولانا فضل الرحمان پر کیا موقف ہے؟

ہمارے ساتھی نے بتایا کہ مولانا کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں،میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے سٹریٹجی بنائیں گے،ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤں گا، پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا ، اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکلنے کی اجازت تھی،بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا ،نوازشریف ،شہباز شریف اور ذرداری کو 40 ،40 لوگ ملتے تھے،انھیں گھر کے کھانے سمیت ائیر کنڈیشنر کمرے ملے تھے۔

قاضی فائز عیسی کےمتعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس نے تو جسٹس منیر کی بھی یاد کو بھلا دیا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا،قاضی فائز عیسی نے نیب ترمیم اس لئے منظور کی کہ اس میں وہ خود بینیفشری تھا ،قاضی فائز عیسی کی بھی لندن میں 03 پراپرٹیز تھیں ،میاں نوازشرہف جب وزیراعظم تھا تو اس نے 22 غیر ملکی دورے کئے ،آصف علی ذراداری 51 بار دوبئی گیا ۔

شعیب شاہین کا کہناتھا کہ ملک آئی ایم ایف کا مقروض ہے اور یہ سرکاری اخراجات پر دورے کرتے رہے ،نوازشریف اور آصف زرداری اسرائیل کے خلاف ایک بیان بھی جاری نہیں کرسکتے ،انکے مفادات مغرب سے ہیں اس لئے اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرینگے ،قاضی فائز عیسی تاریخ کا بدترین چیف جسٹس ثابت ہوا۔

قاضی فائز عیسی نے جوڈیشری کے بجائے بیوروکریسی سے آراوز لیکر فراڈ الیکشن کی بنیاد رکھی،بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے ،بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کے لئے جہاد کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں