علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم کو پہنچا دیا، بڑی خبرآگئی

05:37 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: علیمہ خان نے کہا آج پھر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو انکے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کا لیڈر ہے اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ۔

تفصیلات کےمطابق علیمہ خان نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دس دن  6/8 کے کمرے میں کس کے ایماء پر رکھا گیا؟ 

دس دن تک ان کو صرف ایک گھنٹے کے لئےباہر آنے کی اجازت تھی ،03 ہفتے اپنی فیملی اور وکلاء سے بھی ملنے کی اجازت نہ تھی ،بانی پی ٹی آئی کو ناقص کھانا دیا جاتا رہا،بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کا لیڈر ہے اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دشمن بھی ہو مگر کمینہ نہ ہو،بانی پی ٹی آئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کےخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں ،بانی پی ٹی آئی دونوں سپرٹینڈنٹ جیل کو بھی فریق بنائیں گے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کریں گے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ رول آف لاء اور حقیقی آزادی کے لئے جہاد کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے قوم کو پیغام دیا ہےکہ میں ملٹری کورٹس اور ظلم بھی آپ کی خاطر سہہ  لونگا  مگر جھکوں گا نہیں ،بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ اپنے حق کے لئے کھڑے ہوں یہی وہ وقت ہے۔

مزیدخبریں