پاکستان میں واٹس ایپ اکاونٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ، ایڈوائزری جاری

06:19 PM, 30 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) ہیکنگ کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف  ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں صارفین کو اہم حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ   واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرکے ذاتی اور آفیشل پیغام رسانی تک حاصل کی جاتی ہے۔صارفین ہیکنگ سے بچنے کیلئے وٹس ایپ پر مضبوط پاسورڈ استعمال کریں، وٹس ایپ صارفین نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

ایڈوائزری  کے  مطابق  صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بائیو میٹرک کے ذریعے لاک رکھیں،  پبلک وائی فائی پر واٹس ایپ کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے، صارفین واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سرگرمی کی نگرانی کریں۔

ایڈوائزری میں صارفین کلاوڈ بیک اپ کو غیر فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین واٹس ایپ پر بلٹ ان سیکورٹی فیچرز استعمال کریں، صارفین انٹی وائرس اور انٹی مالوئیر سافٹویئر انسٹال کریں۔

ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  صارفین کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

مزیدخبریں