لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر کی گھٹنے کی سرجری ہوگئی

06:40 PM, 30 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر کی لاہور میں گھٹنے کی سرجری ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے مقامی اسپتال میں ان کا آپریشن کیا۔ 

خیال رہے کہ  قومی ہاکی پلیئر کا گھٹنہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا۔ 

آپریشن کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ابوبکر نے کہا کہ  آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے  کہا کہ  ری ہیب کےلیے آسٹریلیا جانے کا پلان ہے۔ 

دوسری جانب صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ابوبکر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ وہ پاکستان کا فخر ہے، اسے جلد میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں