ویب ڈیسک: پشاور کے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ڈولفن ایان نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دیدی.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 2 سال پرانی ہے جو کہ زبردستی بنائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی۔
ڈولفن ایان نے بتایا کہ ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے۔
ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواجہ سرا ڈولفن ایان کی ویڈیو سے متعلق مقامی تھانہ رابطے میں ہے۔
وزیراعلیٰ کا نوٹس:
خواجہ سرا ڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا ڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو بنانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی کی متعلقہ پولیس حکام کو واقعے کے ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔