بشریٰ بی بی کے اچانک لاہور پہنچنے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

09:40 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی لاہور پہنچ گئیں،بشری بی بی نے لاہور روانگی سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر بشری بی بی زمان پارک پہنچیں،بشری بی بی زمان پارک میں قیام کریں گی،بشری بی بی کے لاہور آنے کی وجوہات سامنے آ گئیں ۔

بشری بی بی کل اپنے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گی،بشری بی بی دانت کے علاج کے بعد واپس پشاور جا سکتی ہیں۔

تاحال کسی پارٹی رہنما کو زمان پارک آنے کی اجازت نہیں دی گئی،بشری بی بی کی آج ایک ماہ بعد جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،بشری بی بی کی زمان پارک آمد پرپولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کو گھیرے میں لے لیا۔

مزیدخبریں