پاکستان آئے تو تین دن کے دوران 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے:سعودی وزیر سرمایہ کاری

10:03 PM, 30 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا جب ہم پاکستان آئے تو تین دن کے دوران 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جن کا حجم 2.2 ارب ڈالر تھا۔

تفصیلات کےمطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان آئے تو تین دن کے دوران 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے،یہ صرف شروعات تھی، آج دو سے تین ہفتوں بعد ان ایم او یوز کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہو گئی ہے،5 ایم او یوز پر پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور سعودی شاہی دیوان کے مشیر محمد بن مزید التویجری کی آج ریاض میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اقتصادی اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں