پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،30ستمبر 2021
04:41 AM, 30 Sep, 2021
بحریہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ، 2 اکتوبر تک کراچی میں عوام کا نظام زندگی درہم برہم ہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی، سمندر میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور سمری بھجوا دی ہے،اوگرا نے وزیر اعظم سے سفارش کی ہے کہ فوری طور پر یعنی یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ کیا جائے۔ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے جب گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب رہی، مہلک کورونا وائرس سے مزید 39 مریض جاں بحق ، ملک بھر میں اب تک 27 ہزار 729 مریض کورونا کا شکار ہو کر زندگی سے ناطہ توڑ چکے ہیں۔ این سی او سی نے کل سے8 شہروں میں پابندیاں نرم کا اعلان کردیا، اسکردو،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت40فیصدویکسی نیشن والے شہرشامل، انڈوراجتماعات میں 400 افراد کو شرکت کی اجازت، مزارات، سینما، ریسٹورنٹس بھی کھولنے کا فیصلہ، ائیرلائنز میں مسافروں کوکھانا بھی فراہم کیا جائے گا، اسدعمرکا کہنا ہےکہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔ قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی بل پارلیمنٹ کےمشترکا اجلاس میں بھجوانے کی تحریک منظور،اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی بھجوادیا گیا، وزیرقانون فروغ نسیم کی جانب سے تحریک اسمبلی میں جمع کرائی گئی، اپوزیشن کا واک آؤٹ۔