پیٹرول 5.25 اور ڈیزل 3.50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
05:10 AM, 30 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستانیوں کیلئے مہنگائی کا ایک اور بم پھٹنے کو تیار ہے اور یہ خدشہ ہے کہ کل جب پاکستانی پٹرولیم پمپ پر جائیں تو انہیں پٹرول کی قیمت میں مزید تقریباً 5 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 3 روپے اضافے کا سامنا کرنا پڑے، اوگرا نے سمری وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک اور سمری بھجوا دی ہے، اوگرا نے وزیر اعظم سے سفارش کی ہے کہ فوری طور پر یعنی یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پٹرول پر 5 روپے 62 پیسے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے، اوگرا کی طرف سے وزیر اعظم کو اس لیوی پر نظر ثانی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے یہ سمری بھجوائی گئی ہے۔