امریکہ، پاکستان کو سزا دینے کی باتیں کر رہا ہے

08:01 AM, 30 Sep, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زیادہ تر سڑکیں ایف ڈبلیو او اور چین نے بنائی ہیں ،پی ٹی آئی کے جو لوگ رابطے میں ان سب کا تعلق پنجاب سے ہے ، لانگ مارچ کا مرحلہ آیا تھا بد قسمتی سے پیپلز پارٹی اس عمل سے باہر نکل گئی ، ساری ز ندگی یورپ میں گزارنے والے بعض لوگوں نے مزاروں پر ماتھے ٹیکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا جادو ٹونے سے حکومتیں بنتی ہیں ، ابسلٹیلی ناٹ بھی ایک فراڈ تھا وہ کون تھا جس کو بلا کر اس نے ابسلٹیلی ناٹ کہا، دنیا ان کی بات سننے کو تیار نہیں ،اب امریکہ ہمیں افغانستان کے ساتھ پاکستان کو سزا دینے کی باتیں کر رہا ہے ،یہ ابسلٹیلی ناٹ گورنمنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں دلال بیٹھے ہیں ایس پی رینک کے لوگ پیسے دیکر پوسٹنگ لیتے ہیں ،ہم اپوزیشن کر رہے ہیں انارکی نہیں چاہتے ، خطے کے حالات کیا ہیں جبکہ حکومت کی توجہ نیب چیئرمین کو توسیع اور ای وی ایم مشین پر ہے ، ہمارے سامنے نااہل بانسری بجا رہا ہے جس کی کوئی اونر شپ نہیں لے رہا ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس کو کہا جا رہا ہے کہ انسان بنو لیکن یہ کسی کی نہیں سن رہا ، یہ بے مہار اور آوارہ ہو چکا ہے ، اسے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہاکہ اپوزیشن سے بات کرو یہ انکی بھی نہیں سن رہا ، یہ ان کی نہیں سن رہا اس کی کوئی نہیں سن رہا یہاں تک کہ اس کی بزدار بھی نہیں سن رہا۔
مزیدخبریں