کابل میں طالبان پر گھر وں میں بغیر اجازت داخلے کی پابندی

09:01 AM, 30 Sep, 2021

اویس
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان کی عبوری حکومت نے افغان شہریوں کی املاک کو محفوظ بنانے کیلئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے بعد کسی بھی گھر اور کاروباری مراکز میں ا جازت کے بغیر داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، خالی گھروں سے چیزیں اٹھانے اور انہیں کرائے پر دینے سے بھی منع دیا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے کابل میں پیش آنیوالے واقعات کے حوالے سے ایک خصوصی حکم نامہ قائم مقام وزیر اعظم حسن اخوند کی طرف سے جاری کیا ہے کہ کابل میں موجود کسی بھی گھر میں بلا اجازت داخل نہیں ہوا جا سکتا اور نہ ہی کسی تلاشی کے بہانے چھاپہ مارا جا سکتا ہے، کسی گھر سے کوئی چیز نہیں اٹھائی جا سکتی اور کسی کی پراپرٹی کو آپ کرائے پر بھی نہیں دے سکتے۔ یاد رہے کہ کابل میں بہت سے گھر اور کمپنیاں ایسی ہیں جو خالی ہو چکی ہیں تو ایسی اطلاعات مل رہی تھی کہ طالبان انہیں کرائے پر دینے کی کوشش کر رہے تھے اور کئی مقامات سے چیزیں غائب ہونے کی اطلاعات بھی ملی تھیں۔
مزیدخبریں