پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،30ستمبر 2021

10:14 AM, 30 Sep, 2021

اویس
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے اندر کورونا کی وجہ سے ہمیں مسائل آئے لیکن ماشا اللہ اب تیزی سے منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، لائن لاسز کی وجہ سے ہم بجلی ہوتے ہوئے لوگوں تک نہیں پہنچا سکتے کیونکہ ہماری ٹرانسمیشن لائنز پرانی ہو چکی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایک طرف کہتے ہیں کہ آپ کے پاس بجلی ہے تو وہ ہم تک پہنچی کیوں نہیں، لوڈ شیڈنگ کیوں ہے، لوڈ شیڈنگ اس لئے ہے کہ ٹرانسمیشن لائنز اتنی پرانی ہو چکی ہیں، یہ وہ پراجیکٹ ہے جس کے تحت ہم جدید ٹرانسمیشن لائنز والا نظام لا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے آنے تک مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا وجود صرف کاغذوں میں تھا، شہباز گل کہتے ہیں تمام کام موجودہ دور میں شروع اورمکمل کیا گیا، پاکستان کا مسئلہ جنریشن نہیں، یہ پروجیکٹ ٹرانسمشن میں بہتری کےلیے کلیدی کردار ادا کرے گا، منصوبے پر کام کرنے والی تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ مہنگائی قابو میں نہیں آرہی مزید بڑھتی جارہی ہے، ڈالر 172روپے سے کراس کرچکا ہے، لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں پیٹرول پہلے بھی بڑھایا اب مزید مہنگا کرنے جارہے ہیں، ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد حکومت کو شرم آنی چاہیے، پارٹی کو مضبوط کرنے کےلیے اپنا کام کررہے ہیں، لانگ مارچ کےلیے پہلے بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں، فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہی ملک کی ترقی کا راز چھپا ہے، وفاقی وزیرشبلی فراز کہتے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کےلیے آسانیاں پیدا کی جائیں، زرعی شعبے پر ماضی میں خاص توجہ نہیں دی گئی، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ملک کو خوشحال بنایا جائے، برآمدات میں اضافہ کرکے ملک کوخود انحصاری کی طرف لانا ہے۔ افغان معاملے پر پاکستان کا کردار واضح ہے، وزیرمملکت فرخ حبیب کہتے ہیں یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ہمسائیوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، ہماری معیشت کو150ارب ڈالر کا نقصان ہوا، آج بھی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد پاکستان میں مقیم ہے، افواج پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے زبردست کام کیا۔
مزیدخبریں