پی سی بی نے انگلینڈ بورڈ کی معافی کو مسترد کر دیا
11:09 AM, 30 Sep, 2021
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے معافی مانگنے کے اقدام کو مسترد کر دیا، رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آئن واٹمور کا بیان مبہم ہے، ہماری انگلش کرکٹ بورڈ سے سکیورٹی پر کوئی بات نہیں ہوئی، کھلاڑیوں کی فلاح اور سکیورٹی سے متعلق بھی ٹیم سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کی طرف سے سیریز منسوخی کے حوالے سے دیا جانے والا بیان غیر واضح ہے ، برٹش ہائی کمیشن نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل نہ کرنے کی بات کی تھی،اس کے علاوہ کھلاڑیوں سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے بھی بات نہیں ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزانگلش کرکٹ بورڈ کے چیئر مین آئن واٹمور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی، معافی مانگتاہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ کےساتھ پھر سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، 2022 میں پاکستان کے ساتھ سیریزپرغور کررہےہیں. انہوں نے کہا کہ بورڈ نے سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل تھا۔