گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر کا زوہیب حسن کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

11:32 AM, 30 Sep, 2021

اویس
لندن ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے گلوکار زوہیب حسن کیخلاف لندن کی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ میں نازیہ حسن سے بہت محبت کرتا تھا، یہ بھی معلوم تھا کہ انہیں کینسر تھا اس کے باوجود ان سے شادی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی لیجنڈ گلوکار بہن بھائی کی جوڑی نازیہ حسن اور زوہیب حسن کےحوالے سے ایک اور اہم خبر آئی ہے جب نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ کیس لندن کی عدالت میں کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہیب حسن نے غیر موزوں الزام لگا کر ان کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی، حقیقت یہ ہے کہ نازیہ کو کینسر تھا اور میں نے اس کے باوجود ان سے شادی کی، میں ان سے بہت پیار کرتا تھا۔ یاد رہے کہ زوہیب حسن نے اس سے قبل اپنے بیانات میں یہ الزام لگایا تھا کہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ انہیں زہر دیتے رہےاور وہی نازیہ کی موت کے ذمہ دار ہیں، یہ الزامات کوئی اب کی بات نہیں بلکہ زوہیب حسن کی طرف سے کئی سالوں سے الزامات کا یہ سلسلہ جاری ہے لیکن انہوں نے کبھی اسے قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔
مزیدخبریں