گوجرانوالہ کا قاتل یوگنڈا سے گرفتار

03:38 PM, 30 Sep, 2021

احمد علی
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) سی آئی اے انٹر پول سیل کی کارروائی، قتل کا ملزم یوگنڈا سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹیگشن سید علی گیلانی نے تصدیق کر دی۔ گرفتار سے متعلق جاری کردہ بیان میں ایس ایس پی انویسٹیگشن سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ملزم فہدی جٹ بھتہ خور گینگ کا مرکزی شوٹر ہے۔ ملزم نے مارچ 2021 میں بھتے نہ دینے پر گھکھڑ میں خاندان کے اکلوتے وارث کو قتل کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش اسامہ کے قتل کے علاوہ دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم احسان اللہ عرف حافظ کے گینگ کر سرغنہ فہدی جٹ امریکہ فرار ہے۔ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں