مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا بڑا اقدام
03:42 PM, 30 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کے پرچون ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور اشیاء ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹا کا تھیلا 1100 روپے میں، جبکہ 10 کلوگرام آٹا کا تھیلا 550 روپے میں فروخت ہو گا۔ نئی جاری ہونے والی ریٹ لسٹ میں دال مسور موٹی، دال مونگ اور سفید چنوں کی قیمت میں فی کلو 05 روپے کمی کی گئی ہے۔ چاول باسمتی سپر نیا 120 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گا۔ دال چنا باریک 130 روپے فی کلو گرام، دال چنا سپیشل 140، دال مسور باریک 195، دال مسور امپورٹڈ 170 روپے میں فروخت ہو گی۔ دال ماش دھلی 240، دال ماش چھلکے والی 210، مونگ دال 125 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گی۔ کالا چنا موٹا لوکل 135 روپے، کالا چنا باریک لوکل 120 روپے، سفید چنا موٹا 150 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گا۔ بیسن 140 روپے، دودھ 100 روپے فی کلو، دہی 120 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گا۔ مٹن 950 جبکہ بیف 500 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گا۔