پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،30ستمبر 2021
04:10 PM, 30 Sep, 2021
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان وزیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی چیمبر کے وفد سے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کے دوران کیا۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا بڑا اقدام، اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کے پرچون ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور اشیاء ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے۔ سی آئی اے انٹر پول سیل کی کارروائی، قتل کا ملزم یوگنڈا سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹیگشن سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ملزم فہدی جٹ بھتہ خور گینگ کا مرکزی شوٹر ہے۔ ملزم نے مارچ 2021 میں بھتے نہ دینے پر گھکھڑ میں خاندان کے اکلوتے وارث کو قتل کیا تھا۔ کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو 34 دن تک اوور بل بھیجنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بل ایڈجسٹمنٹ کے لیے رضامند کا اظہار کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے 114 اشیا کی درآمد پر سو فیصد کیش مارجن کی شرط (سی ایم آر) عائد کر دی گئی ہے۔ جن اشیا پر سو فیصد کیش مارجن کی شرط عائد ہے ان کی مجموعی تعداد 525 ہو گئی۔