منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف لاہور کی عدالت میں پیش

05:05 AM, 30 Sep, 2022

احمد علی
وزیراعظم شہبازشریف ایف آئی ے عدالت میں پیش ہوگئے ، حمزہ شہبازکی آج حاضری معافی کی درخواست منظور ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ، جس کی سماعت کیلئے شہباز شریف عدالت پہنچ گئے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کی آج کابینہ کی میٹنگ تھی پھر بھی وہ لاہور آئے ہیں جبکہ حمزہ شہباز بیمار ہیں، وکیل نے حمزہ شہباز کی میڈیکل گراؤنڈ پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف اورمعاون خصوصی عطاتارڑ بھی عدالت میں موجود تھے ،حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نےحمزہ شہبازکی آج حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
مزیدخبریں