کابل دھماکہ: وزیر اعظم کا انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس

09:41 AM, 30 Sep, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل خودکش دھماکہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کابل کے علمی مرکز میں ہولناک خودکش حملہ میں کم عمر بچوں کی ہلاکت پہ گہرا دکھ ہے، اس وحشیانہ عمل کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم افغانی عوام اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی کہا کہ دہشت گردی سے نہ صرف افغانستان، پاکستان بلکہ اقوام عالم کو بھی خطرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درسگاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، ے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔
مزیدخبریں