حکومتی اتحادی جماعت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا

10:49 AM, 30 Sep, 2022

احمد علی
حکومت کی اتحادی جماعت جے یو آئی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جے یو آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ خلاف شریعت قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قرآن و سنت کیخلاف ملک میں کوئی قانون نہیں بن سکتا۔ شریعت کورٹ نے جے یو آئی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ وفاقی شرعی عدالت 3 اکتوبر کو جے یو آئی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانس جینڈر بل کی کئی دفعات کو خلاف شریعت قرار دیا تھا ۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایکٹ کی کئی شقیں شرعی اصولوں کےساتھ ہم آہنگ نہیں، ایکٹ نت نئےمعاشرتی مسائل پیدا کرنےکاسبب بن سکتا ہے۔ جماعت اسلامی بھی بل کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہے۔
مزیدخبریں