امریکہ کا پاکستان کو قرض کی مد میں 132 ملین ڈالر کا ریلیف
12:27 PM, 30 Sep, 2022
اسلام آباد: جی 20 قرض معطلی اقدام کے تحت دوسرا پاک امریکہ دوطرفہ معاہدہ طے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دوسرے پاک امریکہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں ۔اس معاہدے کی تحت امریکہ پاکستان کو قرض کی مد میں 132 ملین ڈالر کا ریلیف دے گا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دستیاب اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہماری ترجیح ہے۔