جسٹس فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ
02:23 PM, 30 Sep, 2022
اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز تقرری کی سفارش کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا ہے کہ ججز تقرری بارے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس فوری طلب کیا جائے، ججز تقرری کی سفارش کرنے والا جوڈیشل کمیشن نو ارکان پر مشتمل ہے،سپریم کورٹ چیف جسٹس اور سولہ ججز پر مشتمل ہوتی ہے، سپریم کورٹ سات سو کے سٹاف پریس مشتمل ہے۔ خط کے متن کے مطابق جسٹس قاضی آمین 187 جسٹس گلزار کی ریٹائرمنٹ کو 239 جسٹس مقبول باقر 177 دن گزر گئے ہیں، جسٹس مظہر عالم 77 جسٹس سجاد علی کو 46 دن گزر گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عوام سپریم کورٹ پر بھاری رقم خرچ کرتے ہیں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ سپریم کورٹ استطاعت سے 30 فیصد کم کیوں چل رہی ہے، خدشہ ہے کہیں سپریم کورٹ غیر فعال ہی نہ ہو جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں لکھا کہ آئین انصاف کی فوری فراہمی پر پر زور دیتا ہے، آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔