ٹی ٹوئنٹی :بابر اعظم نے تیز ترین 3 ہزاررنز بنانے کا کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
04:15 PM, 30 Sep, 2022
لاہور: بابراعظم نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین 3 ہزاررنزبنانےکا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابرکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3 ہزاررنزمکمل کر لئے ہیں ، بابراعظم نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین ہزاررنزبنانےکا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابرکردیا ہے۔بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 سال اور24 دنوں میں تین ہزاررنز مکمل کئے. قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ اور 81ویں اننگز میں تین ہزار مکمل کیے۔ خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے بھی81 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔