راولپنڈی میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

03:57 PM, 30 Sep, 2023

احمد علی
راولپنڈی کی 6 تحصیلوں میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ محکمہ صحت کے مطابق ٹیکسلا سے 145، گجر خان سے 67 آشوب چشم کے مریض رپورٹ کئے گئے ، کوٹلی ستیاں سے 21، مری سے 29 کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کہوتہ سے آشوب چشم کے 119 مریض رپورٹ ہوئے اور ضلع بھر میں آشوب چشم کی مریضوں کی مجموعی تعداد 450 تک پہنچ گئی۔ ہدایت کی ہے کہ آشوب چشم کے مریض خود کومحدود کریں کیونکہ وائرس تیزی سے منتقل ہورہا ہے، آنکھوں میں لالی، پانی آنا، سوجن پر معالج سے رجوع کریں۔
مزیدخبریں