ویب ڈیسک: پولیس کی زیر حراست خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں زیر حراست خطرناک شوٹر و ڈاکو ملک عمران صابر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائےریکوری علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی، ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دیا،ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر ملک عمران صابر شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ہلاک ملزم قتل، اقدام، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔
یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے ہربنس پورہ،مغل پورہ، غازی آباد اور کاہنہ کے علاقہ میں 4 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ہلاک ملزم قتل و اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔