لاہور: نجی اسکول کی چھت سے نومولود کی لاش برآمد

12:02 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی میں نجی اسکول کی چھت سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

ریسکیو 1122 کے مطابق شملہ پہاڑی کے علاقے میں نجی سکول کی چھت سے ایک نومولود کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ نومولود بچہ پہلے سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ لاش پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں