رواں سال کا آخری سورج گرہن کب لگے گا،تاریخ منظرعام پر آگئی

12:41 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کو لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ سورج گرہن جنوبی امریکا، شمالی امریکا اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہو گا۔

11 بجکر 45 منٹ پر یہ سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا اور رات 2 بج کر 47 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

مزیدخبریں