لیجنڈاداکار متھن چکرورتی کیلئے "دادا صاحب پھالکے" ایوارڈ کا اعلان

02:18 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک: بالی وڈ لیجنڈ اداکار، سیاستدان متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا جائے گا۔

بھارت کے وفاقی وزیر اشونی ویشنو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکر ورتی کو  یہ ایوارڈ 8 اکتوبر کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا۔

اداکار متھن چکرورتی نے بالی ووڈ میں مرنال سین کی ہدایت کاری میں بننے والی مریگیا (1976) سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے اپنی اداکاری پر بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا۔ 1982 کی فلم ڈسکو ڈانسر میں ٹائٹل کردار ادا کرنے کے بعد وہ گھریلو نام بن گئے، جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔

 1990 کی فلم اگنی پتھ میں بھی انہوں نے یادگار کردار ادا کیا۔ 

وہ "قسم پیدا کرنے والے کی" اور "کمانڈو" جیسی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 

 یادرہے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سنیما کے میدان میں  بھارت کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ اسے ہر سال ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز کی طرف سے نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں پیش کیا جاتا ہے۔

چکرورتی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے 54 ویں فاتح ہوں گے، جو 1969 میں دادا صاحب پھالکے کے اعزاز میں قائم کیا گیا تھا۔ دادا صاحب پھالکے کو  بابائے  بھارتی سنیما  کہا جاتا ہے۔

دادا صاحب پھالکے نے 1913 میں ہندوستان کی پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر کی ہدایت کاری کی۔

اب تک اداکارپرتھوی راج کپور، ونود کھنہ، راج کپور، ششی کپور، جبکہ گلوکار لتا منگیشکر، آشا بھوسلے اور فلم ڈائرکٹر بی آر چوپڑا اور یش چوپڑا سمیت 53 لوگوں کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ اداکارہ وحیدہ رحمان کو بھی 2021 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ  سے نوازا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں