ساؤتھ افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ بنگلہ دیش کی تصدیق کردی

02:30 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک: کرکٹ ساؤتھ افریقہ نےٹیسٹ سیریز کے لئے   دورہ   بنگلہ دیش کی تصدیق کردی۔

ساؤتھ افریقی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے کے دوران دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ حال ہی میں ساؤتھ افریقی کرکٹ بورڈ اور سیکورٹی ٹیم نے بنگلہ دیش میں انتظامات کا  جائزہ لیا تھا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ساؤتھ افریقی جائزہ ٹیم کی سفارشات کے بعد ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں بورڈز نے دورےکے لئے معاملات اور شیڈول کو فائنل کیا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 16 اکتوبر کو ڈھاکا پہنچے  گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2  نومبر سے شروع ہو گا۔

مزیدخبریں