علیمہ خانم کاعمران خان کی سالگرہ پر 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کااعلان

03:34 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک: عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اگر جیل سے نکالنا ہے،اس پستایت کو ختم کرنا ہے تو پرامن احتجاج جاری رکھنا ہے،اگر ہم پرامن احتجاج نہیں کریں گے تو انہوں نے ہمیں ان کو نہیں نکالنے دینا،کل ان کو ملٹری جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔ کوئی بھی لوگوں کا آئینی حق نہیں چھین سکتا اور نہ روک سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ پر 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت خارج کر دی،اسی جج نے عدت کیس کو تین مہینے تک چلایا،اب اس کیس کو بھی گھسیٹ لیا،اب ہم ہائیکورٹ جائیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اگر جیل سے نکالنا ہے،اس پستایت کو ختم کرنا ہے تو پرامن احتجاج جاری رکھنا ہے،اگر ہم پرامن احتجاج نہیں کریں گے تو انہوں نے ہمیں ان کو نہیں نکالنے دینا،کل ان کو ملٹری جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ پنڈی کے لوگ اپنی آزادی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کے لیے نکلے تھے ہم بھی ان کے ساتھ شامل تھے،ہم گواہی دے سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے پولیس نہیں تھی کالے کپڑوں میں کوئی سپیشل یونٹ تھا،وہ بندوق اٹھا کر لوگوں پر ربڑ کی گولیاں سیدھی برسا رہے تھے،علی امین کا بہت بڑا قافلہ برہان تک پہنچا تھا ان پر فائرنگ کی گئی،حکومت والے خوفزدہ ہیں کہ لوگ اپنا ووٹ کا حق واپس مانگ رہے ہیں۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج کبھی روکا نہیں جاتا پرسوں کے احتجاج کو بھی نہیں رکنا چاہیے تھا،بانی پی ٹی آئی نے کہا نہ ہی کوئی چیز کال آف کی جاتی ہے،اب جو احتجاج ہوگا وہ نہیں رکے گا،ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر چاہیے،ہمیں عدلیہ آزاد چاہیے اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی اور قیدیوں کو باہر نکالنے کا کوئی طریقہ نہیں،بدھ کو بہاولپور، میانوالی اور فیصل آباد میں احتجاج ہے،یہ عوام کا آئینی حق ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ کوئی بھی لوگوں کا آئینی حق نہیں چھین سکتا اور نہ روک سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ پر 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج ہے،کراچی کے احتجاج کے لیے ڈیٹ فائنل کرنا باقی ہے،اسلام آباد کا احتجاج فائنل راؤنڈ ہوگا،اسکی تاریخ جلد انتظامیہ دے دی گی،آپ جتنی انسو گیس کی شلنگ اور ربڑ گولیاں چلا لیں ہم آئیں گے اور اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں