ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ کارکنان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
مجموعی طور پر 122 کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیش ہونے والے کارکنان میں 11 خواتین بھی شامل تھیں۔