مسلم لیگ ن سیاسی وعدوں کی پاسداری نہیں کر تی ، علی حیدر گیلانی

05:16 PM, 30 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حیدر گیلانی  نے  کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی وعدوں کی پاسداری نہیں کر تی، پیپلزپارٹی پاور شیرینگ فارمولے پر قائم ہے۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حیدر گیلانی  نے میڈیا سے  غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   پنجاب میں پاور شیرینگ فارمولے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی  ،   تحریری معاہدے  کے باوجود  اس پر عمل درامد نہیں ہو سکا ۔

انہوں نے کہا کہ  گورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کے درمیان وائس چانسلر کی تقرری پر اختلاف نہیں ہونا چاہیے تھا دونوں مل کر بیٹھتے تو معاملہ حل ہو سکتا تھا ، گورنر پنجاب کا آ ئینی رول ہے  جسے تسلیم کرنا چاہیے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ  وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات ہوئے تین ماہ سے زائد ہو چکے ہیں ، چند قوتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، مسلم لیگ ن سیاسی وعدوں کی پاسداری نہیں کر تی ، پیپلزپارٹی پاور شیرینگ فارمولے پر قائم ہے۔

مزیدخبریں