عوام پاکستان پارٹی نے راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کی  وکٹ گرادی

05:30 PM, 30 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   عوام پاکستان پارٹی نے راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کی بڑی  وکٹ گرا دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق   مسلم لیگ ن  کے سابق مشیر وزیر اعلی چوہدری سرفراز افضل نے ساتھیوں کے ہمراہ عوام پاکستان میں شمولیت کا اعلان   کردیا، تقریب میں عوام پاکستان کے چیئرمین   شاہد خاقان عباسی مہمان خصوصی  نے  شرکت  کی۔اس کے علاوہ  راجہ عتیق سرور ،ظفر مرزا اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

چوہدری سرفراز افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   مسلم لیگ ن سے 25 سال کی سیاسی وابستگی تھی، آج امیر سے امیر اور غریب غربت کی لکیر سے نیچے جارہا ہے ،شاہد  خاقان عباسی کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک نیا سفر شروع کرنے جارہا ہوں، شاہد خاقان عباسی کو اقتدار کا کوئی لالچ نہیں، پاکستان میں جمہوریت، آئین اور اداروں کو بچانے کے لیے عوام پاکستان کا جھنڈا اٹھانا پڑے گا ۔

سرفراز افضل نے کہا کہ  مجھے کہا گیا تھا کہ سادگی کے ساتھ عوام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کریں ،عوام کا شا ہد خاقان عباسی کی شکل میں امید کی کرن نظر آرہی ہے، میں ایک ورکر کی حیثیت سے عوام پاکستان میں شامل ہو رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا  کہ  ن لیگ کے ساتھ 25 سال کا دروازہ بند کر رہے ہیں ، میاں صاحب کا احترام ضرور رہے گا، میاں نواز شریف سے سیاسی رشتہ ختم کر دیا۔

مزیدخبریں