ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

05:57 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک:افسوس ناک واقعہ پشاور کے علاقہ تھانہ تور ڈھیر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صوابی میں ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک ماہ قبل لڑکی کی لاش ملی تھی، جس کے بعد اس اندھے کیس کا سراغ لگانے پر قاتل کو گرفتار کیا گیا، تو پتا چلا کہ ٹک ٹاک بنانے پر بہن کو قتل کرکے بھائی نے لاش پھینک دی تھی۔

ملزم ابو مبصر مقتولہ کا بھائی ہے، جس نے بہن کو مار کر لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

مزیدخبریں