ویرات کوہلی نے لیجنڈی بیٹر سچن ٹنڈولکر کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

06:25 PM, 30 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے لیجنڈی بیٹر سچن ٹنڈولکر کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور کھیلا جا رہا ہے، جس میں   ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ، اس دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔

ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بیٹر ہیں۔

کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے، قبل ازیں   یہ  ریکارڈ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔

یہ بات واضح رہے کہ  انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جن میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔  

یاد رہے کہ  ویرات  کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار اور 26 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔

مزیدخبریں