وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

06:46 PM, 30 Sep, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع،عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز،16میڈیکل کالجز اور131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا،ہونہار سکالر شپ لمز، فاسٹ،کامسٹ، نسٹ،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا۔
ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں 130ارب روپے کےو ظائف فراہم کئے جائیں گے،ہونہار سکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4سالو ں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے، طلبہ Honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا،ہونہار سکالرشپ پروگرام کاآغاز اہم سنگ میل ہے،ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔
ہونہار سکالر شپ پروگرا م اعلیٰ تعلیم کےلئےذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرے گا،ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کےاعلی تعلیم کے خواب پورے کرے گا،نوجوانو ں اعلی تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں